اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ملک کے 47 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق، این ای او سی رپورٹ جاری

14 Jun 2025
14 Jun 2025

(لاہور نیوز) ملک کے 47 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

قومی ادارہ برائے انسداد پولیو (این ای او سی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مئی 2025 کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے حاصل کئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تشویشناک موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر سے مجموعی طور پر 82 اضلاع سے 116 ماحولیاتی نمونے لئے گئے جن میں سے 47 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق، خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع متاثر، بلوچستان کے 6 اضلاع میں وائرس موجود ، پنجاب کے 4 اضلاع سے مثبت نمونے جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ایک، ایک ضلع میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این ای او سی کے مطابق ان مثبت نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جو بیماری کی ایک سنگین اور مؤثر قسم سمجھی جاتی ہے، پنجاب کے 15، کے پی کے کے 14 اضلاع سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے