اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل کا فیصلہ

05 Jun 2025
05 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور کم از کم 3 سلیکٹرز تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسے سلیکٹرز کو لانے کی بات ہو رہی ہے جو ہاں میں ہاں ملانے کے بجائے ٹھوس دلائل کےساتھ نئے اور اہل کھلاڑیوں کو منتخب کریں، مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرےگی۔

عاقب جاوید کے علاوہ بقیہ سلیکٹرز کا بچنا مشکل ہے، ٹی 20 ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام کے آگے لکیرکھینچ دی گئی ہے، انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں موقع دیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کے حددرجہ مصدقہ ذمہ دار ذرائع اور پی سی بی ہیڈکوارٹر کی راہداریوں پر نظر رکھنے والے کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق اور اظہر علی فعال نہیں ہیں جبکہ علیم ڈاربھی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں اسد شفیق اور اظہر علی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ حتمی 16 رکنی ٹیم کے انتخاب میں شامل نہیں تھے، اسی دوران اچانک دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں سلیکشن کمیٹی میٹنگ میں مدعو کر کے رائے لی گئی تھی تاہم وہ دونوں ٹیسٹ کرکٹرز مستقبل میں سلیکشن کمیٹی میں ہوں گے یا نہیں اس بارے میں صورتحال غیر یقینی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے