اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی ڈی اہلکاروں سے مبینہ مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں پانچ ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر سوار جا رہے تھے کہ اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈاکوئوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہو گئے جبکہ دو فرار ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے 2 مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے ملزمان کی شناخت کرکے ان کا کرائم ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا، ملزمان نے اہلکاروں کے روکنے پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے