اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی 7 کارروائیاں، نائیجیرین باشندے سمیت 8 افراد گرفتار

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 103 کلوگرام منشیات برآمد اور ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ جامشورو، ملتان، لاہور، پشاور، فیروزوالہ، حیدر آباد اور کراچی میں کارروائیاں کی گئیں، اس دوران 81 کلو 600 گرام چرس، 15 کلو 600 گرام افیون، 3 کلو آئس، 3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 14.235 کلو مشکوک منشیات، 672 گرام کوکین کے 56 کیپسول بھی ضبط کئے گئے، ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے