اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈکیتی کیس ٹریس، 90 لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان برآمد

28 May 2025
28 May 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے چند ہفتے قبل لاہور میں ساندہ کے علاقے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں، برآمد شدہ مال کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

ایس پی سی سی ڈی آفتاب احمد پھلروان  نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا، مدعی محمد عرفان قادری کو لاکھوں روپے کا برآمد مال مسروقہ سپرد کیا گیا۔

ملزمان ایک ماہ قبل ساندہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ان کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے