اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگے

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) مارکیٹ میں ہر طرف مہنگائی ہی مہنگائی ہے، سستی پروٹین کا حصول عام آدمی کیلئے چیلنج بن گیا۔

سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگے، ادرک 800 ، لیموں 700 ، لہسن 380 ، پیاز اور ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہونے لگے، اروی 350 ، شملہ مرچ 200 ، گوبھی 160 ، بھنڈی 150 ، آلو 90 روپے کلو بکنے لگے، پھلوں میں سیب 550 ، فالسہ 450 ، خوبانی 350 ، آم 340 اور خربوزہ 160 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

 ادھر برائلر گوشت کے دام عدم استحکام کا شکار ہیں، مارکیٹ میں برائلر گوشت 600 ، صافی گوشت 700 روپے کلو تک بکنے لگا، زندہ برائلر ہول سیل 384 ، پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر ہے۔

انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بدستور متاثر ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 304 روپے برقرار، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 9 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے