اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کا احسن اقدام، نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا

27 May 2025
27 May 2025

(لاہور نیوز) پولیس کے سمجھانے پر نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا اور ماں سے معافی مانگتا رہا۔

مصری شاہ تھانے میں ماں کی جانب سے بیٹے کی بدتمیزی کیخلاف درخواست جمع کرائی گئی جس پر پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے بیٹے کو پکڑ کر تھانہ لے آئی، ایس ایچ او مصری شاہ  نے ماں اور بیٹے کے درمیان صلح صفائی کیلئے باہمی گفتگو کروائی تاہم ماں کے رضامند نہ ہونے پر بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ماں تو پھر ماں ہوتی ہے بیٹے کو سلاخوں کو پیچھے دیکھ کر تڑپ اٹھی اور پولیس سے بیٹے کو چھوڑنے کی درخواست کر دی، خاتون  نے پولیس سے کہا کہ میرے بیٹے کو چھوڑ دیں میں اسے معاف کرتی ہوں جس پر پولیس  نے بیٹے کو سمجھایا، بعدازاں ماں سے معافی مانگنے اور کارروائی کیلئے دی جانے والی درخواست واپس لینے پر خاتون کے بیٹے کو چھوڑ دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے