اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی جانب سے 6مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ منتقل

25 May 2025
25 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف منتقل کردیے، پہلے بھی 5 کارگو موڑے جا چکے ہیں جس کے بعد کل تعداد 11 ہو گئی ہے۔

حکومت نے قطر سے 2025میں درآمد کیے جانیوالے 5 کارگو بھی مؤخر کردیے، ایک بڑی پیشرفت میں حکومت نے جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2025 کے لیے مقررہ 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی سپاٹ مارکیٹ کی طرف موڑ دیے ہیں۔ یہ کارگو اطالوی کمپنی ENI سے درآمد کیے جانے تھے، جس کے ساتھ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کا 15 سالہ طویل مدتی معاہدہ ہے، جس کے تحت ہر ماہ ایک کارگو درآمد کرنا لازم ہے۔

 

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے ترجمان نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور یہ بات پیٹرولیم ڈویژن نے بتائی ہے۔

دسمبر 2025 تک ENI سے موڑے گئے کل کارگو کی تعداد 11 ہو گئی ہے تاہم ہر ماہ ایک کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑنے کے باوجود فروری 2025 سے لائن پیک گیس پریشر میں ابھی تک کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ لائن پیک پریشر اب بھی 5 ارب مکعب فٹ (BCF) سے زائد ہے جو کہ نیشنل گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے لیے خطرناک حد سمجھی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے