اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

5 روز قبل پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

25 May 2025
25 May 2025

(لاہور نیوز) پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں سرائے عالمگیر سے برآمد ہو گئیں۔

تھانہ سندر لاہور پولیس  کی جانب سے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی، مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کی نعشیں گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں تاہم مقتولین کا تعلق جہلم سے تھا۔

پولیس کے مطابق جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود  میں رہائش پذیر تھا جبکہ  نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا، پولیس ذرائع  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے لیکن اصل حقائق ملزمان کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے۔ 

دوسری جانب پولیس ذرائع  نے بتایا کہ مقتولہ عائشہ رزاق کے اغواء کا بھی مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے