اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس کے علاقہ میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کر لیا

24 May 2025
24 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں ڈیفنس کے علاقہ میں خاتون کو کار سواروں نے اغوا کر لیا۔

اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، فوٹیج میں دو ملزمان کو مہوش نامی خاتون کو زبردستی پکڑ کر کار میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان خاتون کو اغوا کرکے موقع سے فرار ہو گئے، اغوا کا مقدمہ خاتون کے بھائی امین کے بیان پر درج کر لیا گیا۔

 ایف آئی آر  کے مطابق خاتون کے بھائی امین  نے بتایا کہ میری بہن کو سابقہ بہنوئی فیاض  نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اغوا کیا، میری بہن کو چھ ماہ قبل طلاق ہو گئی تھی، ایف آئی آر میں ایوب اور ایک نامعلوم ملزم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے