اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال ثاقب کی ملاقات، ڈیجیٹل معیشت بارے گفتگو

23 May 2025
23 May 2025

(لاہورنیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی، ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا کہ نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظر نامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لیے کونسل بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی کونسل کیلئے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔ملاقات کے دوران سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کرپٹو کونسل کی حالیہ کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے