اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم کے کوچز کی تقرری کیلئے غیر ملکیوں کی درخواستیں موصول

25 May 2025
25 May 2025

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری کے لیے غیر ملکی کوچز کی درخواستیں موصول ہو گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر 48 سالہ ایشلے نوفکے بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

خیال رہے  اپنے کیریئر کےدوران ایشلے نوفکے 1 ایک روزہ میچ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

بورڈ ذرائع  نے بتایا کہ ایشلے نوفکے سمیت دیگر غیر ملکی کوچز کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ آخری تاریخ 6 جون مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 شعبوں بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کیلئے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے