اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین سکواش اوپن ٹائٹل جیت لیا

24 May 2025
24 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان سکواش سٹار اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساؤتھ آسٹریلین سکواش چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے فائنل میں اشعب  نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں اشعب  نے 08-11، 11-12 اور 09-11 سے کامیابی حاصل کی اور حریف کو کوئی موقع نہ دیا، اشعب کی یہ کامیابی نہ صرف ذاتی سطح پر ایک بڑا سنگ میل ہے بلکہ پاکستان کیلئے بھی فخر کا لمحہ ہے جو ماضی میں سکواش کے میدان میں عالمی شہرت رکھتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے ساؤتھ آسٹریلین اوپن سکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہے۔

یاد رہے کہ  قبل ازیں آسٹریلین سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اشعب عرفان نے ہم وطن حمزہ خان کو 0-3 سے شکست دی تھی، ٹاپ سیڈ اشعب عرفان کی جیت کا سکور 3-11، 8-11 اور 7-11 رہا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے