اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بنگلادیش سیریز: سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری

23 May 2025
23 May 2025

(لاہورنیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کی سکیورٹی فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے منظوری دیدی ہے۔سیریز میں سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو سونپنے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔بنگلا دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے