اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

21 May 2025
21 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینیں 2 جون سے 4 جون کے درمیان مختلف شہروں سے چلائی جائیں گی۔

ترجمان  نے بتایا  کہ پہلی خصوصی ٹرین 2 جون کو کراچی کینٹ سے دوپہر 1 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری خصوصی ٹرین 3 جون کو کوئٹہ سے صبح 10 بجے پشاور کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری خصوصی ٹرین 3 جون کو لاہور سے شام 5 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی اور چوتھی خصوصی ٹرین 3 جون کو کراچی سٹی سے رات 8 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

اسی طرح پانچویں خصوصی ٹرین 4 جون کو کراچی کینٹ سے رات 8 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پہلی، دوسری اور چوتھی ٹرینوں کے لیے کوچز ورکشاپس سے فراہم کی جائیں گی جب کہ تیسری اور پانچویں ٹرینوں کے لیے پہلے سے دستیاب عید سپیشل ٹرینوں کی ریک استعمال کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے