اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 9 کروڑ 10 ڈالر کا بڑا اضافہ

16 May 2025
16 May 2025

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہےجبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے ملنے والی قرض کی قسط اگلے ہفتے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل کی جائے گی۔

مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 9 مئی کو 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 40 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 9 مئی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 61 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 21 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔مرکزی بینک نے وضاحت کی ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی دوسری قسط ایک ارب 2 کروڑ30 لاکھ ڈالر 16 مئی کو جاری ہونے والے اعداد وشمار میں شامل ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے