15 May 2025
(لاہور نیوز)چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو کرائے کے مکان میں اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور بشریٰ بی بی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مقتولہ کی ذاتی زندگی اور دشمنیوں کے پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
