اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا، دوست ممالک بھی فخر کرینگے: عارف حبیب

13 May 2025
13 May 2025

(لاہورنیوز) معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی میدان میں بھی آگے بڑھ رہا ہے، دوست ممالک بھی پاکستان پر فخر کریں گے۔

عارف حمید کا کہنا تھا کہ آج سٹاک مارکیٹ میں مثبت کارکردگی دکھائی دے رہی ہے، پہلے مارکیٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار کو ٹچ کیا پھر نیچے آ گئی تھی، اب مارکیٹ میں دوبارہ ریکوری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اعتماد پاکستان پر قدرے بہتر ہے، آئی ایم ایف سمجھتا ہے پاکستان کی اکنامک پالیسی بہتر ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری اور پالیسی ریٹ میں کمی خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو بھی دکھا دیا کہ یہ ایک مضبوط ملک ہے، ہمارے دوست ممالک بھی اب پاکستان پر زیادہ فخر کریں گے، چائنہ نے بھی پاکستان کے حق میں اپنا مثبت مؤقف دیا، پاکستان اب پریشر سے باہر نکل آئے گا، وزیراعظم نے کہا ہے بجٹ میں انڈسٹری اور تنخواہ دار طبقے کو بھی مراعات دیں گے۔

عارف حبیب نے مزید کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا کہ یہ کتنی مضبوط قوم ہے، پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، ہندوستان اپنی عوام اور پارلیمنٹ میں شدید تنقید کی زد میں ہے، بھارت کی دنیا میں بدنامی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے