اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسحاق ڈار سے آسٹریلوی ہم منصب کا رابطہ، پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر بارے تبادلہ خیال

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان  نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ جعفر ایکسپریس حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔

علاوہ ازیں ہون پینی وانگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر بھی مقدم کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے