اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قصور: بھارتی جارحیت میں شہید پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان  نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، بیوروکریٹس اور پولیس افسران سمیت ہزاروں شہری بھی موجود تھے۔

نماز جنازہ کا انعقاد کھڈیاں خاص کے ہائی سکول میں کیا گیا، جہاں پاک افواج اور قوم کے شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

غائبانہ نماز جنازہ کے بعد پاکستانی قوم کی یکجہتی اور شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کا پیغام دیا گیا اور اس موقع پر ملکی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان  نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی اور ہم ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے والے ہمارے بہادر سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے