اپ ڈیٹس
  • 259.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.61 قیمت فروخت : 39.68
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 284.55 قیمت فروخت : 285.05
  • یورو قیمت خرید: 330.36 قیمت فروخت : 330.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.95 قیمت فروخت : 381.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.61 قیمت فروخت : 185.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.42 قیمت فروخت : 207.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.91
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.49 قیمت فروخت : 77.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.73 قیمت فروخت : 933.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 355000 دس گرام : 304400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 325414 دس گرام : 279031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4015 دس گرام : 3446
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن بحال ہونا شروع

12 May 2025
12 May 2025

(لاہور نیوز) پاک بھارت جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے جبکہ بھارت نے بھی 32 ہوائی اڈے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی پروازوں نے بھی پاکستان کیلئے اڑان بھرنا شروع کر دی ہے جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لئے آپریشن کل سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے، مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے پہلے ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے وقت کی تصدیق کر لیں۔

بھارت کیلئے پاکستانی حدود کی بندش کا 19 واں روز

دوسری طرف بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 19 روز ہو گئے، 18 روز کے دوران 2 ہزار بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ایئرلائنز کو 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ایئرلائنز کی لمبے روٹس سے گزرنے پر فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات دوگنا ہونے پر مالی نقصان  نے چیخیں نکال دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے