اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ناقص ٹرانسمیشن نظام سے بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا اضافی بوجھ

11 May 2025
11 May 2025

(لاہور نیوز) ٹرانسمیشن نظام کی ناکافی کارکردگی کے باعث بجلی کے صارفین پر 69 ارب روپے کی اضافی صلاحیتی ادائیگیوں کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

نیپرا کے رکن رفیق احمد شیخ  نے XWDISCOs کی 2024-25 کی تیسری سہ ماہی کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اپنے اضافی نوٹ میں ان خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

جائزہ شدہ مدت کے دوران، تین بڑے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پورٹ قاسم، چائنا پاور اور لکی الیکٹرک انتہائی کم صلاحیت پر چلتے رہے۔

پورٹ قاسم کا استعمال صرف 1 فیصد، چائنا پاور کا 10 فیصد اور لکی الیکٹرک کا 0 فیصد رہا اس کے باوجود ان پلانٹس کو بالترتیب 26.95 ارب روپے، 30.88 ارب روپے اور 11.26 ارب روپے کی صلاحیتی ادائیگیاں کی گئیں۔

مجموعی طور پر 69.09 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، مزید برآں، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت، 2024-25 کی تیسری سہ ماہی میں 1.55 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے جس سے 52.6 ارب روپے صارفین کو واپس کیے جائیں گے، یہ رقم مئی، جون اور جولائی 2025 کے بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے