اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: عطا اللہ تارڑ

11 May 2025
11 May 2025

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے، پاکستان نے جس انداز میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اس پر عوام جشن منا رہے ہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے، آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے، بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے بنیاد الزامات عائد کرتا ہے، ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کو ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہئیں، پاکستان کی طرف سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، پاکستانی قوم اور میڈیا جشن منا رہے ہیں، بھارت کو ہمارے مؤثر جواب کے بعد پاکستان کو عزت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں پاکستان کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی ہے، بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے