اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کا عمران خان کے پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کیلئے عدالت سے رجوع

08 May 2025
08 May 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی مقدمات میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کر دی۔

عدالت کی بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت، سماعت پر کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

عمران خان کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

پراسیکیوشن کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ابتدائی دلائل میں کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے