اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس سٹیشن میں مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

25 Apr 2025
25 Apr 2025

(لاہور نیوز) پہلگام فالز فلیگ واقعہ کی ہندوستانی پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر  نے حملے کو مشکوک بنا دیا، پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے 6 کلو میٹر دوری پر ہے، ایف آئی آر کے اپنے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا جبکہ حیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے، ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں، ایف آئی آر کہتی ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں ’’بیرونی آقاؤں کی ایماء پر‘‘ جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں، ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالز فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالز فلیگ ڈرامہ صرف ایک مذاق بن چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے