اپ ڈیٹس
  • 314.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.22 قیمت فروخت : 39.29
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 282.00 قیمت فروخت : 282.50
  • یورو قیمت خرید: 320.55 قیمت فروخت : 321.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.14 قیمت فروخت : 381.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.19 قیمت فروخت : 182.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.51 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.19 قیمت فروخت : 75.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.32 قیمت فروخت : 77.46
  • کویتی دینار قیمت خرید: 920.07 قیمت فروخت : 921.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 356300 دس گرام : 305500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 326606 دس گرام : 280040
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3637 دس گرام : 3121
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

”مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،“ سینیٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور

25 Apr 2025
25 Apr 2025

(ویب ڈیسک) سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کی معمول کی کارروائی معطل کی گئی، سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سینیٹ میں قرارداد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے پیش کی۔

قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گی، انہوں  نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو اس واقعے سے لنک کیا جاتا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہو گا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہو گا، اس خطے میں امن، ترقی نہیں ہو رہی، اس کی ایک بڑی وجہ بھارت ہے، سارک چاہتا ہے ترقی ہو لیکن ایک ملک کی ہٹ دھڑمی اس کو آگے نہیں جانے دیتی۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سارک ویزا پر موجود بھارتی 48 گھنٹے میں پاکستان سے نکل جائیں، ہم  نے سیاسی فیصلے کر لیے ہیں، ہم سیاسی طور پر سب ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن لیڈر کا شکر گزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں، 26 ممالک کو کل بریفنگ دی اور حالات سے آگاہ کیا، دیگر کو آج بریفنگ دی جائے گی، آج سعودی وزیر خارجہ مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں، آج شام 7 بجے بات ہو گی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا دیا جائے گا۔

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف شبلی فراز  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے، بھارت تاک میں رہا ہے کہ کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے، پہلگام کے واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں یہ واقعہ ان کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میری جان سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔

اس موقع پر پی پی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف آبی دہشتگردی کر رہا ہے، کسی قیمت پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہونے دیں گے، بھارت میں بھی کسی ملک سے دریا آتے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کئے، بھارت نے پلوامہ میں خود کو ٹیسٹ کر لیا ہے، پاکستان میں چائے بھی پی لی۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حرکت شرمناک ہے، پاکستان کی سالمیت پر کسی کو سوال نہیں اٹھانے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ معطل ہوا تو شملہ معاہدہ بھی نہیں رہے گا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن  نے کہا کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورت حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالز فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے، آج بھارت کیخلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالز فلیگ آپریشن نیا نہیں بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے