اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں،رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا 9 واں نمبر ہے۔

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ 20 درجے ترقی کے بعد 13 ویں اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن 8 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بالنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین کا پہلا نمبر ہے، رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی گیند باز ٹاپ 20 میں بھی شامل ہوسکا۔

آئی سی سی کی بولرز رینکنگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف 26 ویں نمبر پر ہیں، ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 30ویں نمبر پر ہیں، اس کے علاوہ ٹی 20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کا پہلا نمبر ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے