اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عامر جمال سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ پر برس پڑے

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(ویب ڈیسک) قومی آل راؤنڈر عامرجمال نے سابق آسٹریلوی سپنر بریڈ ہوگ کا محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابق ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا ہے کہ ایک انٹرنیشنل کرکٹر کو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر شرم آنی چاہیے۔

عامر جمال نے کہا ہے کہ انگریزی محمد رضوان کی دوسری بھی نہیں بلکہ تیسری زبان ہے۔

قومی کرکٹر عامر جمال نے بریڈ ہوگ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کے بجائے ٹک ٹاکر بن جائیں جہاں سے آپ کے فالوورز بھی بڑھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے