اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ون ڈے سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہو گا

18 Mar 2025
18 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے سکواڈ کے 9 کھلاڑی کل سے ایل سی سی گراونڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق 9 کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونئیر، نسیم شاہ، عاکف جاوید اور طیب طاہر شامل ہیں۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ تمام کھلاڑی 21 مارچ تک ٹریننگ کریں گے، قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے سکواڈ 23 مارچ کی صبح براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے