اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلا دیشی ٹیم کی وائٹ بال سیریز کیلئے مئی میں پاکستان آمد شیڈول

18 Mar 2025
18 Mar 2025

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے مئی میں پاکستان آئے گی۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اختتام کے بعد یہ سیریز کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بنگلا دیش کی ٹیم پاکستان آئی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان مئی میں سیریز منعقد کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے بعد دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے