اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

22 سالہ اوپنر صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

برطانوی معالجین منگل کو مفصل طبی جائزہ لینے کے بعد صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء پیش کریں گے، طبی رائے کی روشنی میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں صائم ایوب کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

امر قابل ذکر ہے کہ صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان کی دعوت پر لندن میں مقیم ہیں اور ان کی ری ہیب میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صائم ایوب دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک نہ ہوسکے تھے اور نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں بھی پاکستان ان کی خدمات سے محروم رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے