اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے 4 میڈلز جیت لیے

13 Mar 2025
13 Mar 2025

(ویب ڈیسک) اٹلی کے شہرٹیورین میں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے۔

پاکستان کے منیب الرحمٰن  نے 12 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز  کے کراس کنٹری اسکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا سنو شوئنگ 200 میٹر ریس میں صبور احمد اور علی رضا نے کانسی کا تمغہ جیتا

گولڈ میڈلسٹ اور خیبرپختونخواہ کے شہر صوابی سے تعلق رکھنے والے منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ ونٹر گیمز میں حصہ لیا ہے جس کے لیے پچھلے 7 سال سے تیاری کر رہا تھا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے