اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کبڈی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان نے بھارتی ٹیم کو مدعو کرلیا

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے آئندہ ماہ 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھارت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ فیڈریشن کے صدر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی صدارت میں ہوئی جس میں رواں سال منعقد ہونے والے کبڈی کے ایونٹس کیلئے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

صدر فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا، بابا گرو نانک کبڈی کپ میں پاکستان، بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں سپورٹس کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، بدقسمتی سے مودی سرکار اپنی سپورٹس ٹیمیں پاکستان نہیں بھیجتی، کوشش کریں گے کہ بھارت کی کبڈی ٹیم ضرور شرکت کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے