اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ناقص کارکردگی، دی ہنڈرڈ لیگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

13 Mar 2025
13 Mar 2025

(ویب ڈیسک) ناقص کارکردگی کے باعث برطانیہ کی دی ہنڈریڈ لیگ میں کسی بھی فرنچائز نے پاکستانی کھلاڑیوں کو پک نہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے 45 پاکستانی کرکٹرز نے خود کو لیگ کیلئے رجسٹر کروایا تھا، جن میں نسیم شاہ، عماد وسیم اور جارح مزاج اوپنر صائم ایوب بھی شامل تھے تاہم ٹورنامنٹ میں شریک 8 فرنچائزز میں کسی ایک فرنچائز نے بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کیا۔

دی ہنڈرڈ لیگ کی فرنچائز مانچسٹر اوریجنلز نے افغانستان کے سپنر نور احمد کو 2 لاکھ پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 7 کروڑ 25 لاکھ سے زائد) میں سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس لیگ میں پاکستانی پیسر نسیم شاہ ایک لاکھ 20 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 62 لاکھ سے زائد) کی ریزرو قیمت کیساتھ سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

عماد وسیم اور صائم ایوب 78 ہزار یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 35 لاکھ زائد) میں ڈرافٹ کا حصہ بنے تھے۔

علاوہ ازیں آل راؤنڈر شاداب خان، حسن علی اور محمد حسنین کو 63 ہزار پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ) کی ریزرو قیمت کے ساتھ لسٹ کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے