
13 Mar 2025
(لاہور نیوز) تعلیمی بورڈ نے نویں جماعت کے طلبہ کو سہولت دے دی، داخلے نہ بھجوانے والے امیدواروں کو آخری موقع دینے کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا، امیدوار 14 مارچ تک داخلہ فارم بھجوا سکتے ہیں، نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 25 مارچ سے ہو گا۔
خصوصی داخلہ کیسز کے لئے پی ایس او کمشنر لاہور فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔