اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیراعظم نے بلا لیا

12 Mar 2025
12 Mar 2025

(لاہور نیوز) معاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیر اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔

ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر مختلف نیوز چینلز پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا لیا ہے۔

محمد ریاض کا کہنا ہے کہ نیوز چینلز کا مشکور ہوں جنہوں  نے ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچائی۔

ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق آج دوپہر 2 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ فٹبالر کی ملاقات ہو گی، ہم  نے اس ملاقات کے لئے تمام انتظامات کئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے