اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی نمائندگی کرنیوالا فٹبالر جلیبیاں بیچنے پر مجبور

11 Mar 2025
11 Mar 2025

(ویب ڈیسک) 2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے فٹبالر محمد ریاض کو ان دنوں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

فٹبالر محمد ریاض بیروزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ ادارہ جاتی کھیل بحال ہوں لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، بیروزگاری سے مجبور ہو کر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا۔

محمد ریاض کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر عملی اقدامات نظر نہیں آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے