اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان ہوگیا

11 Mar 2025
11 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔

5 میچز پر مشتمل سیریز میں مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گے،  سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی سکواڈ کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔

لوکی فرگوسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن رویندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

کیوی سکواڈ میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی 3 میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری کو آخری 2 میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا سکواڈ:

پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کیوی سکواڈ میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن،  مارک چیپمین، جیکب ڈفی،  زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن،  ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سودھی  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 16 سے 25 مارچ تک ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے