اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی

03 Mar 2025
03 Mar 2025

(لاہور نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی معطلی ختم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا  نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ہے جبکہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر  نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

شاہد کھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مسلسل سپورٹ پر فیفا اور اے ایف سی کے شکرگزار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے