اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں: فضل الرحمان

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(ویب ڈیسک) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں دینی مدراس ایکٹ کے حوالے سے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، 26 ویں ترامیم کے حوالے سے ہم  نے اکیلے جنگ لڑی۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو چاروں صوبوں کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کے پی میں بھی دھاندلی سے حکومت بنائی ہے، ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، عوام کے حق پر شب خوان مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھی اور جی ڈی پی کم ہو گی۔

فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترامیم کے ذریعے ہم  نے آئین پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، اپوزیشن اتحاد کی باتیں ’دلی دور است‘ کے مترادف جبکہ امریکی صدر ٹرمپ اولٹی سیدھی باتیں کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے