اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کو دوبارہ 9 مئی اور 26 نومبر برپا نہیں کرنے دینگے: خواجہ آصف

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دوبارہ 9 مئی اور 26 نومبر برپا نہیں کرنے دینگے۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے، ایک اور 9 مئی اور 26 نومبر برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اگر پُرامن احتجاج کیا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی کا ہر جلوس اور احتجاج پُرتشدد ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، پی ٹی آئی مذاکرات مذاکرات کھیل رہی تھی، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں مذاکرات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف اپنے ورکرز کو جھوٹے دلاسے دے رہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گنڈاپور کا بیان ہے کہ ان کے 99 فیصد مطالبات منظور ہو گئے ہیں، اگر پی ٹی آئی کے 99 فیصد مطالبات منظور ہو گئے ہیں تو احتجاج کس بات کا کیا جا رہا ہے؟ 26 نومبر کو بھی سرکاری ملازمین کو احتجاج میں لایا گیا تھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف، بینظیر بھٹو کی حکومتیں کئی بار ہٹائی گئیں لیکن ہم  نے ریاست پر ہاتھ نہیں ڈالا، قوم کی یادگاروں کو نقصان نہیں پہنچایا، پی ٹی آئی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں کے بجائے سیاسی انداز میں کام کرے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پہلے شور مچا ٹرمپ آئے گا اور بانی باہر آجائیں گے، ٹرمپ تو آگیا لیکن ان کا کچھ نہیں بنا، پاکستان آئے ہوئے امریکی شخص نے کہا کہ یہ لوگ ماہانہ 3 سے 4 ملین ڈالر لابنگ پر خرچ کر رہے ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے