اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فرانس کے سفیر کا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا دورہ، ایوی ایشن سیکٹر سے تعاون کا اعادہ

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے کونسل جنرل الیکسس چاٹاہتنسکی کے ہمراہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں فرانس کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

فرانسیسی سفیر کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور سینئر حکام  نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا، ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے فرانسیسی سفیر کو اتھارٹی کی تنظیمی ڈھانچے، اس کی جدیدیت کے منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں ای گیٹ سسٹمز، جدید نیویگیشن ٹیکنالوجی اور بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے پر بھی گفتگو کی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے