اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گورنر سٹیٹ بینک سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی ملاقات، مستحقین کے اکاؤنٹ کھولنے پر گفتگو

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد سے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام رجسٹرڈ مستحقین کے بینک اکاؤنٹس کھولے جانے کے فیصلے پر غور کیا گیا، روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی مستحق خواتین کی رقم بینک اکاؤنٹس میں منتقلی کیلئے سنجیدہ ہے تاکہ خواتین کو رقم کی تقسیم صاف وشفاف طریقے سے یقینی بنائی جا سکے۔

روبینہ خالد نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت سے مستحق خواتین کو ان کی رقم بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت خواتین کو رقم کی وصولی میں آسانی ہوگی اور حق داروں کو ان کا حق شفاف اور باعزت طریقے سے مل سکے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کو خواتین کے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے