
07 Feb 2025
(ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پر ایک بار پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈیڑھ ہفتے قبل چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر ہوئی تھی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا،مزید اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست2024 میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی روک دی تھی۔