اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے اہم خبر،ماہرین نے وزن کم کرنے کا انوکھاطریقہ ڈھونڈ لیا

06 Feb 2025
06 Feb 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہےکہ کھانے کے وقت کلاسیکل موسیقی سننے والے کم چکنی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں اور کم کیلوریز کھاتے ہیں۔

ماہرین کی ایک ٹیم نے مطالعے میں بتایا کہ کھاتے وقت کلاسیکل موسیقی سن کر وزن کو کم رکھنے میں مدد دی جا سکتی ہے۔تاہم، جیز، ریپ اور راک میوزک سے اجتناب ایک عقلمندانہ قدم ہو سکتا ہے کیونکہ مطالعے کے دوران جن افراد نے ان اقسام کی موسیقی سنی، انہوں نے غیر صحت بخش اور کثیر کیلوریز رکھنے والے جنک فوڈ کا انتخاب کیا تھا۔

ماہرین کی تحقیق نے ماضی کی ایک تحقیق کی تصدیق کی کہ پُرسکون موسیقی انسان کی بھوک کو کم کرتی ہے، جبکہ تیز موسیقی بھوک میں اضافہ کرتی ہے۔محققین کا خیال ہے ہلکے ٹیمپو اور پُرسکون کلاسیکل موسیقی دماغ کے اس حصے میں فعالیت کم کر دیتی ہے جو بھوک کی شدت پیدا کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ کھانے اور موسیقی کے درمیان ایک ممکنہ تعلق ہے۔ کچھ مطالعوں میں یہ معلوم ہوا ہے کہ کم آواز کا میوزک اور بلند پچ پر بجنے والی موسیقی لوگوں کے صحت بخش غذاؤں کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے