اپ ڈیٹس
  • 343.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.79 قیمت فروخت : 39.86
  • یورو قیمت خرید: 323.91 قیمت فروخت : 324.48
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.27 قیمت فروخت : 368.92
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.77 قیمت فروخت : 199.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.98 قیمت فروخت : 77.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.76 قیمت فروخت : 916.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 421900 دس گرام : 361700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 386739 دس گرام : 331556
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5096 دس گرام : 4373
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے: نواز شریف

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں قومی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی، عوامی فلاح کے منصوبوں سمیت دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی، نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے، وزیر اعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کا فضل ہو رہا ہے، مریم نواز وزیر اعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر مریم نواز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ میاں نواز شریف (آپ) مریم نواز جیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخر کریں کم ہے، مریم نواز ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں۔

ارکان پنجاب اسمبلی  نے کہا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ’دھی رانی پروگرام‘، بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارکان پنجاب اسمبلی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قائد نواز شریف کی بیٹی ہونے اور وزیر اعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں، آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے ن لیگ کی ماضی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے