اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایکسپو سینٹر میں لاہور بین الاقوامی کتاب میلہ، بک سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(ویب ڈیسک) ایکسپو سینٹر میں 38 واں پانچ روزہ لاہور بین الاقوامی کتاب میلہ سج گیا، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کتاب میلے کا افتتاح کیا۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں سجے کتاب میلے میں 240 سے زائد بک سٹالز لگائے گئے، 100 سے زائد قومی اور دو عالمی پبلشرز کی کتابیں کتاب میلے کی زینت بنیں، کتاب میلے میں طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اسلامی، تاریخی، ادبی سمیت مختلف موضوعات پر مشتمل کتابیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کتاب میلے پر آکر بہت خوشی ہوئی، کتاب سے محبت کرنے والے انسان سے محبت ہے، المیہ ہے کہ ہماری توجہ کتابوں پر کم ہے۔

ان کا کہنا تھا دنیا تعلیم کے ذریعے آگے آئی، ہم آگے اس وقت ہوں گے جب تعلیم میں آگے ہوں گے، جہاں بھی موقع ملتا ہے پبلشرز کے مسائل حکومت تک پہنچاتا ہوں۔

چیئرمین پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے پبلشرز کو سپورٹ کیا جائے، غیر ملکی کتابیں بہت مہنگی ہیں، پاکستانی پبلشرز مناسب قیمت میں کتابیں چھاپتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے