اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی نرخوں میں کمی کا اعلان

03 Feb 2025
03 Feb 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

اس وقت چارجنگ سٹیشنز کوبجلی تقریباً 45 روپے فی یونٹ فراہم کی جارہی ہے، ٹیکسز شامل کر کے چارجنگ سٹیشنز کو بجلی 71 روپے 10پیسے فی یونٹ پڑتی تھی۔

وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کو فی یونٹ 23 روپے 57 پیسے دینے کا فیصلہ کیا، ٹیکسز میں رعایت کے بعد چارجنگ سٹیشنز کو بجلی تقریباً 39روپے میں ملے گی۔

حکومت نے ای وی چارجنگ سٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی، نیپرا 12 فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا، نئے نرخوں پر تمام ٹیکسز اور ایڈجسٹمنٹ کا طلاق ہوگا، چارجنگ سٹیشنز کے لیے یہ نرخ مقرر کیا جائے تاکہ 2030 ءتک ای وی ٹارکٹ حاصل کیے جائیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2030 ءتک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے