اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں بھارتی آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں: پی ٹی اے

02 Feb 2025
02 Feb 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے کا کہنا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں۔

کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتےہوئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر سکیورٹی سے متعلق کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کردئیے ہیں۔

پی ٹی اے  ترجمان کے مطابق امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔

ترجمان  نے کہا کہ پی ٹی اے ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 29 کے تحت مقررہ معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے ٹرمینل ڈیوائسز کی ٹائپ اپرول ٹیکنیکل ریگولیشن کے مطابق جانچ کی جاتی ہے۔

اسی طرح پی ٹی اے بھارت میں بنی ہوئی تمام تر ٹرمینل ڈیوائسز ، ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہو سکتی ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مختص کوڈ کو بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے