اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس ای سی پی نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیوں کی شمولیت کا ریکارڈ قائم کر دیا

01 Feb 2025
01 Feb 2025

(لاہورنیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا، ایس ای سی پی میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیوں کی شمولیت کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

پہلی بار ایک مہینے میں سب سے زیادہ 3,442 کمپنیوں کی شمولیت کی گئی، ایک سال کے مقابلے میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق جنوری 2025 میں آئی ٹی اور ای کامرس شعبوں میں سب سے زیادہ 652 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں، تجارتی شعبے میں 463، خدمات میں 411 اور تعمیراتی شعبے میں 311 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

دستاویز کے مطابق سیاحت میں 242، خوراک کی 158، صحت میں 233، توانائی میں 81 اور تعلیم میں 124 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق مائننگ میں 119، مارکیٹنگ میں 86، ٹیکسٹائل میں 79، زرعی فارمنگ میں 73 نئی رجسٹریشنز ہوئیں، آٹو، بجلی کی پیداوار، کھیل اورتمباکو سمیت دیگرشعبوں میں 650 نئی کمپنیاں شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق نئی رجسٹریشنز میں سے 58 فیصد نجی کمپنیوں کی اور 38 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے